جھنگ (نامہ نگار) جھنگ کے حلقہ پی پی 78میں اہلسنت و الجماعت کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارمسرور نواز نے میدان مار لیا جبکہ مسلم لیگ ن کے آزاد ناصر انصاری ہار گئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہلسنت و الجماعت کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارمسرور نواز نے 48563 ووٹ لےکرمیدان مار لیا ۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے آزاد ناصر انصاری 35469ووٹ لےکر ہار گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے میاں ارفع مجید2820،پاکستان پیپلز پارٹی کے سرفراز ربانی3671،پاکستان عوامی تحریک کے رانا نسیم قادری778ووٹ حاصل کئے۔جھنگ کے حلقہ پی پی 78میں ہونےوالے ضمنی انتخاب کی یہ نشست راشدہ یعقوب شیخ کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے میاں ارفع مجید،پاکستان پیپلز پارٹی کے سرفراز ربانی،پاکستان عوامی تحریک کے رانا نسیم قادری اور جھنگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا میڈم عارف بوٹاسمیت 25امیدوار میدان میں تھے ۔حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹر زکی تعداد دولاکھ سولہ ہزار ،5سو62تھی ۔جن کے لیے 171 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جن میں 17پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا تھا ۔ آج جب صبح پولنگ شروع ہوئی تو سر د موسم کی وجہ سے ووٹرز کی آمد کم رہی لیکن 12بجے ووٹرز کا پولنگ اسٹیشنوں پر رش دیکھنے میں آیا ۔ تمام دن ووٹنگ کا عمل پر امن طور پر رہا ۔ اکا دوکا پولنگ اسٹیشنوں پر جھگڑے کے واقعات سامنے آئے جس کے نتیجہ میں 2افراد زخمی ہوئے اور تمام ترحالات کو ریجنرز نے کنٹرول کر لیا ۔ ضلع پولیس کے بائیس سو سے زائد پولیس اہلکار وں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔جن کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی دئیے تھے جبکہ پاک فوج کی ایک کمپنی بھی ضلعی انتظامیہ کی مدد کےلئے تیار رہی ۔آج مجتلف امیدواروں نے اپنے اپنے مقررہ پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹ کاسٹ کیا ۔ جس میں مسلم لیگ ن کےامیدوار آزاد ناصر انصاری نے پولنگ اسٹیشن نمبر 13،ایم سی پرائمری سکول جھنگ سٹی، آزاد امےدوارمولانا مسرور نواز ، پاکستان پپپلز پارٹی کے سرفراز ربانی نے پولنگ اسٹیشن نمبر108طور پبلک ماڈل سکول کھتیانوالہ بازار ، پاکستان تحریک انصاف کے ارفع مجید شیخ پولنگ اسٹیشن نمبر55گورنمنٹ حسینیہ ہائی سکول اور میڈم عارف بوٹا نے پولنگ اسٹیشن نمبر34چلڈران پراڈئز ماڈل سکول محلہ شیریفانوالہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024