کالا باغ ڈیم ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے:وزیراطلاعات خیبر پی کے

کالا باغ ڈیم ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے:وزیراطلاعات خیبر پی کے

اور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کالا باغ ڈیم منصوبے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیم انیس سو تریپن سےایک متنازعہ ایشو ہے جو عدملاً دفن ہوچکا ہے۔  تین صوبے کالا باغ ڈیم کے حق میں نہیں جبکہ صوبائی اسمبلیاں بھی ڈیم کی تعمیر کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہیں۔ وزیراطلاعات خیبر پی کے نے کہا کہ  کالا باغ ڈیم نہ صرف ایک فنی اور سیاسی مسئلہ ہے بلکہ یہ ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے جسے کسی صورت نہیں مانا جائے گا۔ انہوں نے اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو اٹھارہویں آئینی ترمیم کی روح کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترمیم کے تحت متعلقہ صوبے کی مرضی کے خلاف کوئی ڈیم نہیں بن سکتا۔ انہوں نےسپریم کورٹ سے عدالت عالیہ کے فیصلے پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔