ڈیڈ لائن ختم‘ 17 ارکان پارلیمنٹ نے حلف نامے جمع کرا دئیے ‘ 16 کا فیصلہ پرسوں ہو گا

ڈیڈ لائن ختم‘ 17 ارکان پارلیمنٹ نے حلف نامے جمع کرا دئیے ‘ 16 کا فیصلہ پرسوں ہو گا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) دوہری شہریت کے حوالے سے حلف نامے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔ 17 ارکان پارلیمنٹ نے حلف نامے جمع کرا دیئے۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ 16 ارکان پارلیمنٹ نے تاحال حلف نامے جمع نہیں کرائے۔ الیکشن کمشن کے مطابق جن ارکان پارلیمنٹ نے حلف نامے جمع نہیں کرائے ان میں قومی اسمبلی کے 9، سینٹ کے 3، سندھ اسمبلی کے 5 اور خیبر پی کے کا ایک رکن شامل ہے۔ گزشتہ روز بھی کئی ارکان پارلیمنٹ نے حلف نامے جمع کرائے۔ الیکشن کمشن پرسوں حلف نامے جمع نہ کروانے والے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔ پنجاب اور بلوچستان کے تمام ارکان نے حلف نامے جمع کروائے۔ حیدر عباس رضوی، ندیم احسان، صلاح الدین ڈوگر کے خلاف حلف نامے نہیں ملے۔ سندھ اسمبلی سے مراد علی شاہ اور رضا ہارون کے حلف نامے بھی نہیں ملے۔