پاک امریکا معاشی تعلقات انتہائی اہم ہیں، ہم امریکا سےامداد کی بجائےتجارت چاہتے ہیں۔ حفیظ شیخ

پاک امریکا معاشی تعلقات انتہائی اہم ہیں، ہم امریکا سےامداد کی بجائےتجارت چاہتے ہیں۔ حفیظ شیخ

وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نےنیویارک میں نائب امریکی وزیر خارجہ برائے تجارت تھامس نائیڈ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کےمعاشی تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ہم امریکا سے امداد کی بجائے تجارت بڑھانے پر مذاکرات کر رہے ہیں اس سے تعلقات مزید مضبوط تر ہونگے۔ اس موقع پر تھامس نائیڈ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی معاشی ترقی چاہتا ہے، پاک امریکہ تعاون صرف قومی سلامتی نہیں معاشی ترقی کیلئے بھی ہے۔