وزیرخارجہ حنا ربانی کھر آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ہمراہ تین دسمبر کو برسلز کا دورہ کرینگی۔

وزیرخارجہ حنا ربانی کھر آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ہمراہ تین دسمبر کو برسلز کا دورہ کرینگی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ برسلز کےدوروزہ دورے پر پیر کو روانہ ہورہی ہیں۔ انکے ہمراہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی برسلز جائیں گے۔ وزیر خارجہ برسلز دورے کے دوران نیٹو سیکریٹری جنرل اور اپنے بیلجیم کےہم منصب سے ملاقات کرینگی۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے بھی انکی ملاقات ہوگی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور امريکا کے مشترکہ مفادات کے امور اور پاک امريکا اسٹريٹجک ڈائیلاگ کا ايجنڈا بھی زيرغور آئے گا۔