نااہل وفاقی حکمرانوں نے ساڑھے چاربرس کے دوران کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے، عوام آئندہ عام انتخابات میں چوروں اورلٹیروں کومسترد کردیں گے۔ وزیراعلی پنجاب

نااہل وفاقی حکمرانوں نے ساڑھے چاربرس کے دوران کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے، عوام آئندہ عام انتخابات میں چوروں اورلٹیروں کومسترد کردیں گے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور میں مختلف اضلاع سےتعلق رکھنے والےارکان اسمبلی سے ملاقات کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نےعوامی خدمت اور شفافیت کوفروغ دینےکےریکارڈ بنائےہیں اورساڑھے چاربرسوں کے دوران اپنے دامن پر کرپشن کا داغ تک نہیں لگنے دیا جبکہ ہماری حکومت نے سابق حکومت کے کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں بدل دیا ہے۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ دورآمریت کی سابق پنجاب حکومت صوبے کی کرپٹ ترین حکومت تھی جس نے وسائل کو بیدردی سے لوٹا۔ باب پاکستان پراجیکٹ ہو یا کوئی اور منصوبہ، ہر جگہ کمیشن کھایا گیا اورپنجاب بنک میں ستر ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا جبکہ لاہور قصورروڈ آج بھی سابق حکمرانوں کی کرپشن کی داستان سنا رہا ہے۔