موجو دہ حکمرانوں نے ملک کو تنزلی کی طرف دھکیل دیا ہے۔غنوی بھٹو

 موجو دہ حکمرانوں نے ملک کو تنزلی کی طرف دھکیل دیا ہے۔غنوی بھٹو

خانپورمیں لاڑ قومی اتحاد کے رہنما  جام شاہد، جام مہرعلی لاڑاورجام مختیار لاڑ کے عزیز کی وفات پراظہارتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نےکہا کہ سرائیکی صوبے کی حمایت جاری رکھیں گے،سرائیکی وسیب کے وسائل دوسرے اضلاع میں خرچ کر کے یہاں کی عوام کےساتھ  زیادتی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھتہ نہ دینے والی فیکٹریاں جلائی جا رہی ہیں جبکہ مزدورخودکشیوں پر   مجبور ہو گئے ہیں۔غنوی بھٹو کا کہنا تھا کہ فاطمہ بھٹو سیاست میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی تھیں مگرعوام نے حوصلہ افزائی نہیں کی جس کےباعث وہ مایوس ہو کر گھر بیٹھ گئی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کو گزشتہ سولہ برس سے سیاسی منظر سے ہٹانے اورکچلنے کی کوششں کی جا رہی ہےمگر تمام سیا سی ہتکھنڈوں کے باوجود ہمارا سیاسی وجمہوری سفر کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔