ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک تاہم جنوب مغربی بلوچستان، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک تاہم جنوب مغربی بلوچستان، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہنے اور ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی لسبیلا میں پڑی جہاں درجہ حرارت اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو اور استور میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملتان آٹھ، فیصل آباد پانچ، لاہور میں چھ، پشاور تین، اسلام آباد میں دو، مری صفر، کراچی تیرہ، حیدرآباد گیارہ، کوئٹہ منفی چار، مظفرآباد چار اور گلگت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔