غیرجانبدارفیصلے دینے سے عوام کا عدلیہ پراعتماد بڑھا ہے، عدلیہ ہرطرح کے چیلنج کا سامنا کرنے کوتیارہے۔ چیف جسٹس

غیرجانبدارفیصلے دینے سے عوام کا عدلیہ پراعتماد بڑھا ہے، عدلیہ ہرطرح کے چیلنج کا سامنا کرنے کوتیارہے۔ چیف جسٹس

کراچی میں جوڈیشل افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماتحت عدليہ کے جج محنت سے کام کر رہے ہيں،عوام کا عدليہ پراعتماد بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے عدالتوں سے رجوع کررہے ہيں۔ چیف جسٹس کوسٹی کورٹس ميں زيرالتواء مقدمات کی تفصيلات سے بھی آگاہ کیا گیا جس پرانہوں نے مقدمات جلد نمٹانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آزاد اورغیرجانبدارفیصلوں نے عوام کا عدلیہ پراعتماد بڑھایا ہے۔