اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے.

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے.

اوگرا حکام کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے دائر کردہ پٹیشنز کی سماعت کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں کی۔جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔عوامی سماعت کے بعد اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں سوئی ناردرن کےلئے نو اعشاریہ آٹھ سات فیصد اور سوئی سدرن کےلئے چھ اعشاریہ ایک چارفیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔اوگرا کے مطابق گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکشن حکومت سے منظوری کے بعد جاری ہو گا اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جنوری سے شروع ہو گا۔نئی قیمتیں تیس جون تک نافذ العمل رہیں گی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ گھریلو صارفین،سی این جی سیکٹر اور کھاد فیکٹریز کو بھی برداشت کرنا پڑے گا