آزاد کشمیر کے کیل سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے پانچ فوجی جوانوں سمیت مزید نو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

آزاد کشمیر کے کیل سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے پانچ فوجی جوانوں سمیت مزید نو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیرلائن آف کنٹرول شاردا،کیل سیکٹر میں گزشتہ روزبرفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں فوجی جوانوں سمیت اکیس افراد دب گئے تھے۔ گزشتہ روز تین فوجی جوانوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ آج ایک فوجی افسر اورچار جوانوں کے علاوہ چار سویلین افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔ اب تک نکالی گئی لاشوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ا سکیورٹی اہلکار اور آرمی کے انجینئرز دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے باقی لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔