لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم میر اور چوہدری محبوب سرکی کا کہنا تھا کہ تاجروں نے ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے جبکہ تاجروں کا ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کے حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو واپس لے ورنہ تاجر ملک گیر احتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تاجروں میں موجود ایسے عناصرکی بھرپور مذمت کرتے ہیں جنہوں نے ہڑتال ناکام بنانے کی کوشش کی۔ اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ حکومت اور تاجروں کے درمیان دوریاں پیدا کرنے والوں کا محاسبہ کرتے ہوئے تمام معاملات کا خود نوٹس لیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38