بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پررینجرز نے جوابی کارروائی کرکے دشمن کی بندوقوں کوخاموش کرادیا
سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری کے بجوات اور پھوکلیان سیکٹر پر بھارتی افواج نے20منٹ تک بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔بھارتی فوج کی جانب سے علاقےمیں گولہ باری بھی کی گئی۔دوسری جانب چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیکر دشمن کی بندوقوں اورتوپوں کو خاموش کرادیا۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی افوا ج کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے اب تک چار شہری شہید جبکہ کئی مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔