ہنگو میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں پانچ شدت پسندہلاک جبکہ دو اہلکارزخمی ہوگئے۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
ہنگو میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں پانچ شدت پسندہلاک جبکہ دو اہلکارزخمی ہوگئے۔

ہنگو میں اپر اورکزئی کے علاقے ڈبوری میں شدت پسندوں سے جھڑپ کے نتیجے میں سکیورٹی فورسزکے دواہلکار زخمی جبکہ پانچ شدت پسند مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز کی علی خیل کی  جانب پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے نوے فیصد علاقہ شدت پسندوں سے خالی کرالیا ہے تاہم بقیہ دس فیصد علاقہ شدت پسندوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں بڑے آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر، جیٹ طیارے استعمال کیے جائیں گے جبکہ زمینی کارروائی کے لیے بھاری توپ خانے کا استعمال کیا جائے گا۔