پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے: صاحبزادہ فضل کریم

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
 پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے: صاحبزادہ فضل کریم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو اپاہج کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ بلوچستان اور فاٹا پاکستان مخالف سرگرمیوں کے مرکز بن چکے ہیں۔ پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی نے میانمار مسلمانوں کے قتل عام کا نوٹس نہ لے کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔