سیاسی جماعتوں نے مرضی سے ووٹر لسٹیں مرتب کیں، ری چیکنگ کی جائے: آل پاکستان مسلم لیگ

سیاسی جماعتوں نے مرضی سے ووٹر لسٹیں مرتب کیں، ری چیکنگ کی جائے: آل پاکستان مسلم لیگ

لاہور (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ نے چیف الیکشن کمشنر سے موجودہ ووٹر لسٹوں پر نظرثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے انتخابات سے قبل فوری طور پر موجودہ لسٹوں کی ری چیکنگ کی جائے تاکہ جعلی ووٹروں کا خاتمہ ہو سکے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا مردم شماری اور خانہ شماری کے موقع پر نادرا نے سیاسی جماعتوں کی خدمات حاصل کی تھیں جنہوں نے اپنی مرضی سے لسٹیں مرتب کیں۔