آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے گرمی تاہم پنجاب،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے گرمی تاہم پنجاب،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بيشتر حصوں ميں موسم گرم اور مرطوب رہے گا اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، سرگودھا، مالا کنڈ ، ہزارہ ڈويژن اور کشمير ميں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر حصوں ميں موسم گرم رہا۔ سب سے زيادہ گرمی تربت اور سبی ميں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سينٹی گريڈ ريکارڈ کيا گيا. مالاکنڈ، ہزارہ ، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالا، لاہورڈويژن اورکشمير ميں کہيں کہيں تيز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زيادہ بارش کوٹلی ميں چھیالیس ملی ميٹر ريکارڈ کی گئی۔ سيدو شريف، مری ميں بائیس، پارہ چنارميں بیس، ايبٹ آباد میں سترہ، سيالکوٹ میں پندرہ، مالم جبہ میں بارہ، اسلام آباد میں نو، لوئر دير میں سات، جہلم میں چھ، بالاکوٹ میں پانچ اور لاہورميں دو ملی ميٹر بارش ريکارڈ کی گئی