فائرنگ کرنے پر 3 افراد کے خلاف مقدمہ
ننکانہ صاحب (نامہ نگار)پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے فائرنگ کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گولچکر ننکانہ کے رہائشی عرفان ولد سلیمان اور حسن ولد عبدالرشید قصائی نے سرعام فائرنگ کرکے قصر حیات شیخ کو قتل کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے قیصر حیات کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے ملزمان کو رنج تھا کہ چند روز قبل قیصر حیات نے مخبری کرکے ان کے خلاف شراب کا مقدمہ درج کروایا ہے ۔