ننکانہ: کرنٹ لگنے سے لائن مین جاں بحق‘ 3گھنٹے تک نعش تارسے لٹکتی رہی

ننکانہ صاحب (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)دوران ڈیوٹی بجلی کا کرنٹ لگنے سے سات بچوں کا باپ لیسکو لائن مین جاں بحق ہوگیا۔ ضلع قصور کے علاقہ پتوکی کے گائوں بہروال کا رہائشی 42سالہ لیسکو لائن میں عبدالقیوم موڑ کھنڈا ہیڈ بلوکی روڈ پر موضع آصل پار کے قریب بجلی ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک مین لائن میں بجلی کا کرنٹ آجانے کے باعث عبدالقیوم جاں بحق ہوگیا۔ مبینہ طور پر اہل علاقہ لیسکو آفس فون کرتے رہے متوفی عبدالقیوم کی نعش تین گھنٹے تک بجلی کی تاروں سے لٹکتی رہی تین گھنٹے بعد لیسکو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے متوفی سات بچوں کا باپ تھا۔