ننکانہ: ممنوعہ پولی تھین بیگوں کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائی، 16 افراد کے چالان
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)محکمہ ماحولیات کا ممنوعہ پولی تھین بیگز کی تیاری، خریدو فروخت اور استعمال کے خلاف آپریشن ، 16چالان انوائرمنٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کروادئیے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ننکانہ ڈاکٹر شاہزیب حسنین کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات ننکانہ عبدالقیوم ،صدر کریانہ ایسوسی ایشن ننکانہ شیخ طارق سمیت دیگر محکموں کے افسران اور بیگ ڈیلروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں پنجاب حکومت کی طرف سے پولی تھین بیگ آرڈیننس 2002ءکی خلاف ورزی کرنے والے افرادکے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی گئی تھی ۔