ننکانہ، تتلے عالی، عارفوالہ: دو شادی شدہ افراد اور نویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی

ننکانہ صاحب+ سید والا+ تتلے عالی+ عارفوالہ (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ دو شادی شدہ افراد اور نویں جماعت کی طالبہ نے زندگی ختم کرلی۔ ننکانہ صاحب کے نواحی گائوں چک نمبر 17/70کے رفیق کی بیٹی ثانیہ بی بی جو کہ نویں جماعت کی طالبہ تھی اس نے گزشتہ روز والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرادشتہ ہوکر اس نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ علاوہ ازیں تتلے عالی محلہ فیض الاسلام کے 25 سالہ جمیل نے خود کو پیٹ میں گولیاں مار کر خودکشی کرلی۔ متوفی 3 بچوں کا باپ تھا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ عارفوالہ کے نواحی گائوں 37/ای بی کے محمد جلال نے گھریلو ناچاقی پر زہر پی کر خودکشی کرلی۔ مرحوم کی 10 سال قبل شادی ہوئی تھی اور اسکے تین بچے ہیں۔