لودھراں میں تبدیلی دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی:جہانگیر ترین
لودھراں (خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل آرگنائزر و امیدوار حلقہ این اے 154جہانگیر خان ترین کی بھرپور عوامی رابطہ مہم جاری ہے ۔گزشتہ روز جہانگیر خان ترین نے یونین کونسل واہی امام بخش اور قریشی والا کا طوفانی دورہ کیا،مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا ۔ جہانگیر خان ترین نے مختلف علاقوں میں کارکنا ن کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی ۔ جہانگیر خان ترین نے ملک مختیار چنٹر، ملک وسیم نواز اثڑ، طارق عباس گھلو،ڈاکٹر ظفر پٹھان،غلام حیدر گھلو،ملک غلام حسین بگڑا،ملک مختیار گھلو کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب میں کہا کہ لودھراں کے عوام پر مسلط مخصوص لوگوں کے ٹولے نے اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لئے لودھراں کے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ان لوگوں کا غریب عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ لودھراں کے عوام باشعور ہوچکے ہیں انشاءاللہ اب لودھراں میں تبدیلی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ہمارے ووٹرز کو ڈرا یا دھمکایا جارہا ہے۔ پری پول دھاندلی کی جارہی ہے جبکہ دھاندلی کے ذریعے ہمیں ہرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے لیکن میںعوام کی طاقت سے 23دسمبر کو نیا لودھراں بنانے کی بنیاد رکھیں گے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما سردار ارشاد عباس گھلو نے بھی خطاب کیا۔