یونیورسٹی ملازمین اکا¶نٹس کے قوانین سے واقفیت بہتر بنائیں‘ ٹریننگ ورکشاپ سے ڈاکٹر فاروق و دیگر کا خطاب

یونیورسٹی ملازمین اکا¶نٹس کے قوانین  سے واقفیت بہتر بنائیں‘ ٹریننگ ورکشاپ سے ڈاکٹر فاروق و دیگر کا خطاب

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق نے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام کیمپس ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یہ احسن اقدام ہے کہ اس نے بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملازمین کو تربیتی ورکشاپ میں”ایڈمنسٹریٹو سکل“ حاصل کرنے کا موقع دیا جو کہ خاص طور پر اکاﺅنٹس کے بارے منعقد کی گئی ہے بہاءالدین زکریایونیورسٹی کے ٹریژار صہیب راشد خان نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اکاﺅنٹس کے قوانین سے اپنی واقفیت کو بہتر بنائیں تاکہ اساتذہ اور طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ افراد کو بہتر خدمات مہیا کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین کو چارٹ آف اکاﺅنٹس کو سمجھنا بہت ضروری ہے جس کے تحت شعبہ اکاﺅنٹس کام کرتا ہے۔