ڈی ایس پی کی ملی بھگت سے ایکسائز انسپکٹر نے زمین پر قبضہ کر لیا‘ متاثرین کامظاہرہ

ڈی ایس پی کی ملی بھگت سے ایکسائز انسپکٹر نے زمین پر قبضہ کر لیا‘ متاثرین کامظاہرہ

ملتان ( نمائندہ خصوصی) چاہ تالاب والہ کے رہائشی افراد نے گزشتہ روز پولیس اور ایکسائز انسپکٹر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں شامل ملک سرفراز محمدرمضان ملک جمشید الطاف حسین اسلم عارف اور عمران نے بتایا کہ ایکسائز انسپکٹر نے ڈی ایس پی گلگشت کے ساتھ ملی بھگت کر کے ان کی زمین پر قبضہ کرلیا ہے مظاہرین نے کہا کہ اگر اعلیٰ حکام نے انہیں انصاف فراہم نہ کیا تو وہ سی پی اوملتان کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔