پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے : شیخ غیاث

پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے : شیخ غیاث

ملتان (سپیشل رپورٹر) پی ایل ایف کے رہنما شیخ غیاث الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی طارقت ہونے کا ساراکریڈٹ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور دھماکوں کا کریڈٹ روزنامہ نوائے وقت کے چیف ایڈیٹر جناب مجید نظامی کو جاتا ہے جنہوں نے نواز شریف کو واشگاف الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ اگر دھماکے نہ کئے تو قوم آپ کا دھماکہ کردے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالمیت کےلئے ایٹمی طاقت کا ہونا ملک دشمنی اور اسلام دشمن قوتوں کےلئے ایک ایساپیغام ہے جس کے بعد اب کوئی بھی پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا ۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو شروع کرنے پر ذوالفقار علی بھٹو کو شدید دباﺅ کا سامنا کرنا پڑا ۔ پھر اسی پاداش میں غیر ملکی قوتوں نے ہی انہیں ایک آمر کے ذریعے تختہ دار پر چڑھوادیا ۔ آج خود کو ایٹمی پروگرام کا چیمپئن کہنے والے شریف برادران ایٹمی گروپرام کےلئے کی گئی اپنی ایک کوشش کا تو حوالہ دیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ناصر حیدری ، رانا جاوید ، عارف شاہ ، صائمہ عامر بھی موجود تھے ۔