مسلم لیگی حکومت عوامی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے: احسان الدین قریشی

مسلم لیگی حکومت عوامی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے: احسان الدین قریشی

ملتان (سپیشل رپورٹر) ممبرپنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ ہماری حکومت لوگوںکے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم لوگوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر37محلہ غریب آباد میں سیوریج اورپختہ سولنگ کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج اورپختہ سولنگ کے ان منصوبہ کی تکمیل سے علاقے کے لوگو ں کے دیرنہ مسائل حل ہوں گے ۔