سانحہ ڈسکہ کیخلاف وہاڑی میں جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی

سانحہ ڈسکہ کیخلاف وہاڑی میں جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی

وہاڑی(نامہ نگار)سانحہ ڈسکہ کے خلاف اور وکلا ءسے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی سید جاوید حسین شاہ نے کی حاجی محمد طفیل وڑائچ ، علی وقاص ہنجرا ، عبدالخالق شا کر ، رضا محمد قادری ، راﺅ خلیل احمد، عدنان رفیق ، شکیل احمدر ضا، رانا اشفاق ، چودھری طارق سمیت کا رکنان کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔اس موقعہ پرسید جاوید حسین ، حاجی محمد طفیل وڑائچ ، علی وقا ص ہنجرا ، راﺅ خلیل احمد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف نے پولیس کو ڈاکو بنا رکھا ہے اور بے لگام پولیس جیسے چا ہتی ہے سرعام تشدد کرتی ہے کوئی بھی فرد پو لیس گردی سے محفوظ نہیں ہے نہتے وکلا ءپر پو لیس نے فا ئرنگ کرکے دو وکلاءکو قتل کرڈالا جس کی مذمت کرتے ہیں۔