رشوت خور وارڈنزکیخلاف سخت کارروائی ہو گی: محمد شریف

رشوت خور وارڈنزکیخلاف سخت کارروائی ہو گی: محمد شریف

ملتان (نمائندہ خصوصی) چیف ٹریفک آفیسرملتان محمد شریف نے کہا ہے کہ رشوت خوری میں ملوث وارڈنز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراءصرف میرٹ پر ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے ٹیسٹ نہ دینے والوں کو لائسنس جاری نہیں ہو گا ہائی وے پر رشوت لین والے وارڈنز کو وارننگ جاری کردی گئی ہے کمرشل گاڑیوں اور شہریوں سے رشوت لینے والے وارڈنز کو معطل کر دیا جائے گا ٹریفک وارڈنز کی نگرانی کے لئے خفیہ ٹیمیں بنا دی گئی ہیں جن اہلکاروں کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
محمد شریف