بھارت دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کر رہاہے: محمد حسین بابر

بھارت دہشت گردی کی کارروائیاں کرکے وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کر رہاہے: محمد حسین بابر

ملتان (نامہ نگار خصوصی) نظام مصطفی پارٹی ملتان کے ڈویژن صدر محمد حسین بابر نے کہا ہے کہ قائد حاجی حنیف طیب کی قیادت میں ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔ دہشت گردی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں کامحاسبہ کرکے دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ بھارت وطن عزیز میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرا کر عدم استحکام کی طرف لے جا رہا ہے۔