بچے قوم کا مستقبل‘ تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دی جائے: خالد شیخ

بچے قوم کا مستقبل‘ تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دی جائے: خالد شیخ

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )ڈی سی او خالد محمود شےخ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ مےں شرح خواندگی مےں اضافہ کےلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے محکمہ تعلےم کے اساتذہ ودےگرسٹاف ان کوششوں مےں حکومت کا بھر پور ساتھ دےں بچے قوم کا مستقبل ہےں ان کی تعلےم وتربےت پر بھرپورتوجہ دی جائے ۔انہوں نے ےہ بات ضلعی جائزہ کمےٹی برائے تعلےم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس مےں محکمہ تعلےم ‘مانےٹرنگ ‘ورکس اےنڈ سروسز ‘بلڈنگزودےگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلا س مےں ڈی سی او نے کہا کہ سکولوں مےں اساتذہ ونان ٹےچنگ سٹاف کی غےر حاضری کسی صورت برداشت نہےں کی جائےگی ۔اجلاس مےں مئی 2015کے دوران مانےٹرنگ ٹےموں کے سکولوں کے اچانک دوروں‘ اساتذہ و نان ٹےچنگ سٹاف کی غےر حاضری ‘مفت کتب کی فراہمی ‘وظائف کی تقسےم ‘سکولوں کی صفائی ستھرائی ‘طلباءوطالبات کی حاضری ‘سکولوں مےں بجلی ‘پانی ‘ٹائلٹ سمےت دےگر بنےادی سہولتوں کی فراہمی ‘ضلعی محکمہ تعلےم کی طرف سے سکولوں کے معائنہ جات سمےت مختلف امورکاتفصےلی جائزہ لےا گےا ۔