چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کی غلہ منڈی سے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کی غلہ منڈی سے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت

ملتان (جنرل رپورٹر) چیئرمین مارکیٹ کمیٹی امتیاز گلزار چٹان نے کہا ہے کہ غلہ منڈی سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے واگزار کرائی گئی جگہ پر فوڈ سٹریٹ‘ دستر خوان اور رکشہ سٹینڈ قائم کریں گے وہ گزشتہ روز سپریم کونسل غلہ منڈی کے چیئرمین شاہد عالم حاجی توصیف‘ شیخ مقصود اشعر کے ہمراہ غلہ منڈی کا دورہ کر رہے تھے انہو ںنے تجاوزات کرنے والوں کو تین دن میں تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مہلت کے بعد سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ غلہ منڈی میں آنے والے فروخت کنندگان اور خریداروں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔