وزیراعظم نے جوہری بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھ کر عوام سے وعدہ پورا کر دیا: ن لیگ

وزیراعظم نے جوہری بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھ کر عوام سے وعدہ پورا کر دیا: ن لیگ

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ملتان کے سینئر نائب صدر شاہد مختار لودھی ڈویژنل صدر لیبر ونگ غفار اعوان و مسلم لیگی رہنما ارشد بوٹا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی میں ملک کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ کر عوام سے وعدہ پورا کر دیا چین کے تعاون سے سول نیوکلیئر پاور پلانٹ چین کے تعاون سے 2200 میگاواٹ کا منصوبہ ہے جو 72 ماہ میں مکمل ہو گا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بڑے باوقار طریقہ سے چیف آف آرمی سٹاف‘ چیف جسٹس آف پاکستان‘ وزیر قانون اور وزیر دفاع کا اعلان یک قلم کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے جس تبدیلی کی بات کی تھی وہ پوری ہو رہی ہے۔