وزیراعظم اور اہلخانہ کیخلاف تین نیب ریفرنسز کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی

وزیراعظم اور اہلخانہ کیخلاف تین نیب ریفرنسز کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی

راوپنڈی (نوائے وقت نیوز) وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے خلاف 3 نیب ریفرنسز پر سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باعث احتساب عدالت میں سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے ریفرنسز خارج کرنے کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ نواز شریف کے خلاف نیب میں حدیبیہ پیپر ملن، اتفاق فا¶نڈیریز اور رائیونڈ اثاثہ جات ریفرنسز زیر التوا ہیں۔
ریفرنسز/ سماعت ملتوی