ملتان کو سرسبز اور صاف ستھرا رکھنا میرا خواب ہے: احسن رشید

ملتان کو سرسبز اور صاف ستھرا رکھنا میرا خواب ہے: احسن رشید

ملتان (وقائع نگار خصوصی) شمع بناسپتی گھی اینڈ کوکنگ آئل بنانے والے ادارے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کے چیف ایگزیکٹو اور اٹالین پاک بزنس ایسوسی ایشن کے صدر شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ ملتان کو سرسبز اور صاف ستھرا رکھنا میرا خواب ہے اور اس خواب کی تکمیل کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھاز خود تعاون کر رہا ہے‘ ملتان کے کوڑا کرٹک سے ری سائیکلنگ میٹریل الگ کرکے ویسٹ سے کھاد اور بجلی بنانے کی حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اٹالین کمپنی ویسٹ ٹوانرجی کے انجینئرز کی ملتان آمد کے موقع دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اٹالین ماہرین کے تجربہ سے استفادہ حاصل کرکے ملتان کے ویسٹ سے 30 سے 50 میگاواٹ تک بجلی بنائی جا سکے گی‘ بجلی بنانے کیلئے گرین ٹیکنالوجی اپنائی جائے گی تاکہ بجلی کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی خوبصورت اور صاف ستھرا بنایا جائے‘ ہماری کوشش ہے کہ ملتان میں پاکستان کا پہلا ویسٹ ٹو انرجی کا پلانٹ لگے‘ آئی پی بی اے کے پلیٹ فارم سے کی گئی اس کاوش میں اٹلی کی حکومت نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے‘ سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ویسٹ ٹو انرجی کمپنی اٹلی کی مشترکہ کاوش کے ذریعے ویسٹ (کوڑا کرکٹ) سے بجلی بنانے کے حوالے سے ملتان کو ماڈل سٹی بنا کر پیش کیا جائے گا۔ ملتان برن یونٹ‘ ماڈل وال سٹی کے بعد اٹلی کے تعاون سے ویسٹ ٹو انرجی کا تیسرا پروجیکٹ ہے جس سے پاکستان میں انرجی بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رائے منصب علی نے کہا ہے کہ ملتان کو خوبصورت اور صاف کرنے کے ساتھ بجلی پیدا کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں ملتان سے700 سے 1000 ٹن تک کوڑاکرکٹ اکٹھا کیا جا رہا ہے ملتان میں کمپنی کا دائرہ کار بڑھاکر فضلہ2500 ٹن تک جمع کیا جائے گا‘ ملتان کے کوڑا کرکٹ سے 25 سے 35 میگاواٹ تک بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ ویسٹ ٹو انرجی کے چیف ایگزیکٹو ڈیلو ڈوڈیسی ڈینئل ‘ چیف انجینئر پینزلویزیانو نے کہا ہے کہ ویسٹ سے بجلی بنانے کیلئے ملتان میں سٹڈی شروع کی جا چکی ہے اور شیخ احسن رشید اور ویسٹ مینجمنٹ کے چیئرمین ہیلپ فل ثابت ہو رہے ہیں‘ جلد ہی سٹڈی مکمل کرکے فزیبلٹی رپورٹ بنائی جائے گی۔ عشائیہ میں شوکت اشفاق‘ کرنل (ر) زیغم‘ آئی پی بی اے جنرل سیکرٹری نوید ہاشمی‘ شمشاد جعفری‘ انیس خواجہ‘ ملک عامرعزیز‘ صائم ذوالفقار‘ رانا محمود الحسن‘ را¶ شمیم اصغر‘ ظفر آہیر‘ مارکیٹنگ منیجر عمران عظمیٰ سمیت دیگر سیاسی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
احسن رشید