محمود علی نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کرکے تحریک پاکستان میںشامل کیا: مقررین

 محمود علی نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کرکے تحریک پاکستان میںشامل کیا: مقررین

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے زیراہتمام تحریک پاکستان کے کارکن سابق وفاقی وزیر محمود علی اور بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی یاد میں مشترکہ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اورگیلانی گروپ کے قائد مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی مسلم لیگی رہنما محمد اشرف قریشی اور سردار اعزاز محبوب حمزئی تھے۔ اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہ تحریک میں محمود علی (مرحوم) نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نواب سلیم اﷲ خان‘ نواب لیاقت علی خان اور محترمہ فاطمہ جناح کے ہمراہ برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کرکے تحریک پاکستان میںشامل کیا اور آسام اور سلہٹ سمیت مشرقی پاکستان میں اہم کردار ادا کیا لوگوں کو بیدار کیا اورپاکستان کا وجود قائم ہوا مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دراصل آل انڈیا مسلم لیگی کی داغ بیل شاہ باغ مشرقی پاکستان میں رکھی گئی اور مشرقی پاکستان کے رہنما¶ں نے تن من دھن کے ساتھ جدوجہد کی اس جدوجہد میں محمود علی کاکردار ناقابل فراموش ہے۔