خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی: عائشہ رشید

خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی: عائشہ رشید

ملتان (لیڈی رپورٹر) سماجی تنظیم ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور ساو¿تھ ایشیاءپارٹنر شپ (سیپ) کے زیراہتمام شاہ رکن عالم ٹاو¿ن بہاری کالونی میں بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی شرکت، اہمیت، ضرورت اور طریقہ کار کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما عائشہ رشید نے کہا کہ خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کےلئے جدوجہد کرنا ہوگی اور بلدیاتی انتخابات میں نہ صرف خود حصہ لیں بلکہ ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جو خواتین کے مسائل کےلئے سنجیدہ ہوں اور قابل ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی نمائندگی کو کم کردیا گیا ہے اب یونین کونسل میں خواتین دوجبکہ تحصیل اور ضلع کی سطح پر خواتین کو محض 10فیصد نمائندگی دی گئی ہے جس سے خواتین کے مسائل کم ہونے کی بجائے زیادہ ہوں گے۔ اس موقع پر سماجی وسیاسی رہنما ساجد بشیر، خالد جاوید وڑائچ، نعیم اقبال نعیم‘ فہیم خان اور عائشہ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی کے عمل میں خواتین کی شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔