حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی: راجن بخش گیلانی

 حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی: راجن بخش گیلانی

ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم سید راجن بخش گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اپنے آئینی مدت پوری کرے گی پاکستان کو چیلنجز درپیش ہیں ان کے حل اور جمہوریت کے تسلسل کے لئے تمام جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں دھرنوں کی سیاست موجودہ حالات میں چلے ہوئے کارتوس کی مانند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل گھڑیالہ میں مجتبےٰ ہاشمی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔