جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کی جائیں: نوشین بلوچ

جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کی جائیں: نوشین بلوچ

ملتان (خاتون رپورٹر) سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی جنوبی پنجاب کی صدر نوشین خان بلوچ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب ہر دور حکومت میں محرومیوں کا شکار رہا ہے مسلم لیگ ن ہو یا پیپلز پارٹی کی حکومت اس خطے کے غریب کسانوں مزدوروں کی آواز آج تک ایوانوں تک نہیں پہنچائی گئی وہ گزشتہ روز اپنے چیمبر میں صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سرائیکی خطے کو عوام اپنا حق صوبے کی شکل میں مانگتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کی جائیں۔