,ہم سب کو دہشتگردی کا مقابلہ کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہو گا : جاوید ہاشمی
ملتان (کرائم رپورٹر) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے عیدالفطر کی نماز شاہی عید گاہ میں ادا کی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر سانحہ احمد پور شرقیہ اور گزشتہ دنوں میں ہونے والے دہشت گردی کےواقعات سے پوری قوم دکھی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کے چاہنے والے ہیں اور ہم سب کو دہشت گردی کا مقابلہ کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہو گا۔ جے آئی ٹی کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ عید کے موقع پر جے آئی ٹی پر بات نہیں کریں گے۔