قندیل قتل کیس : پولیس نے مفتی عبدالقوی کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کرلیا‘ آج طلب
ملتان (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) قندیل بلوچ قتل کیس میں تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ پولیس نے 14 سوالوں کے جواب کیلئے مفتی عبدالقوی کو آج بلا لیا۔ پولیس نے مفتی عبدالقوی کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا۔ موبائل ڈیٹا کے مطابق مفتی قوی نے 22 جون کو آخری مرتبہ قندیل سے رابطہ کیا۔ اس سے پہلے بھی دونوں میں ٹیلی فونک رابطے ہوئے۔ ملزم وسیم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گزشتہ روز سول جج کی عدالت پیش کیا گیا‘ عدالت نے ملزم کو مزید 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔