پی پی کا صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ جمہوری اصولوں کےخلاف ہے

پی پی کا صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ جمہوری اصولوں کےخلاف ہے

ملتان( نمائندہ نوائے وقت ) صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار رضا ربانی کی طرف سے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے انہیں ایسا کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے تھا کہ وہ جمہوریت کی خدمت کر رہے ہیں یا جمہوری اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں مختلف رمضان بازاروں کے وزٹ اور ممتاز آباد میں عبدالوحید بھٹی کی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ملتان میں جاری توانائی بحران پر انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے واپڈا کے حکام کو خصوصی ہدایت جاری کیں ہیں کہ فورا ملتان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ۔
عبدالوحےد آرائےں