صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں کے ناروا سلوک کیخلاف ن لیگ یوتھ ونگ کا مظاہرہ

صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں کے ناروا سلوک کیخلاف ن لیگ یوتھ ونگ کا مظاہرہ

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یونین کونسلز پچیس چھبیس کے زیر اہتمام صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالوحید ارائیں کے ناروا رویے کے خلاف بی سی جی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت یو سی 26 کے جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ناصر میو نے کی اس موقع پر رانا کامران ابوبکر عدنان و دیگر کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پر کارکنوں نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات کے خلاف نعرے بازی بھی کی اس موقع پر ناصر میو نے کہا کہ عبدالوحید ارائیں کی جانب سے کارکنوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے مجھے اور دیگر کارکنوں کو اغوا اورجان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب اس بارے میں خصوصی نوٹس لیں بصورت دیگر کارکنان وزیراعلیٰ ہا¶س کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے۔
مظاہرہ