حکومت متوسط طبقہ کی مالی مشکلات کے ازالہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے

حکومت متوسط طبقہ کی مالی مشکلات کے ازالہ کیلئے اقدامات کر رہی ہے

بورے والا(نامہ نگار)صوبائی وزیر خصوصی تعلیم آصف سعید منیس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سستے رمضان بازاروں کا مقصد عام آدمی کو خادم اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ریلیف مہیا کرنا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت غریب ،پسے ہوئے مزدور اور متوسط طبقہ کی مالی مشکلات کے ازالہ کےلئے ٹھوس بنیاد وں پر اقدامات کررہی ہے جس کے حوصلہ افزاءنتائج بر آمد ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازار بورے والا کے اچانک دورہ کے موقع پر سٹالز کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائند سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے ،اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے صوبائی وزیر کو رمضان بازار کے بارے میں تفصیل سے بریفینگ دی جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر کے بھائی سابق تحصیل ناظم میلسی عاصم سعید منہیس ، ٹی ایم او چوہدری ایم بی مظہر ،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شیخ جواد اشرف اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔
آصف سعےد منےس