حضرت عائشہ صدیقہؓ کی خدمات دین اسلام کیلئے ناقابل فراموش ہیں

حضرت عائشہ صدیقہؓ کی خدمات دین اسلام کیلئے ناقابل فراموش ہیں

ملتان (خاتون رپورٹر) سیدہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ کے یوم و صال کی تقریب پاکستان عوامی اتحاد کے زیراہتمام شاہ شمس روڈ پرزیر صدارت محمد اشرف قریشی ہوئی مہمانان خصوصی حاجی شہاب الدین قریشی اور پیرعبدالسلام نقشبندی تھے قاری محمد سیف اللہ قاری رشید احمد حافظ رفیق شکوری ایم اقبال انجم حامد اکرام ظہیرالدین بابر ملک احمد بخش سندیلہ حاجی ملک اظہر سندیلہ انصاری ملک فاروق شریف کرنالوی حاجی نصیرالدین نسیم ملک محمد اقبال عادل ڈاکٹر محمد ابرارالحق وسیم خان ترین کے علاوہ دیگرشخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کا مقام بے حد بلند اورعظیم ہے آپ کی خدمات دین اسلام اور مسلمانوں کے لئے ناقابل فراموش ہیں محمد اشرف قریشی نے کہا کہ خواتین کے لئے سیدہ عائشہؓ کا عظم کردار ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے تقریب میں روضہ سیدہ زینبؓ اور حضرت خالد بن ولیدؓ پروحشیانہ حملوں کی سخت مذمت کی گئی۔
حضرت عائشہ صدےقہؓ