نیب نے شہریوں سے 26 کروڑ ہتھیانے والی کمپنی کے مالک سمیت 4 ملزموں کا 14 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا
ملتان (کرائم رپورٹر) نیب حکام نے 26 کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث پرائیویٹ کمپنی کے مالک سمیت چار ملزمان کا 14 روزہ جسمانی حاصل کر لیا ہے واضح رہے کہ نیب ملتان نے منافع و کمشن کا لالچ دے کر شہریوں سے 26 کروڑ روپے کی خطیر رقم ہتھیانے والے زیر حراست پرائیویٹ کمپنی کے مالک محمد اعجاز میاں زاہد لطیف‘ محمد اشرف اور امجد علی کو گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں نیب کی جانب سے ملزموں سے تحقیقات کے لئے ریمانڈ کی استدعا کی گئی عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر چاروں ملزموں کو نیب حکام کے حوالے کر دیا جس کے بعد نیب حکام نے ملزموں سے تفتیش شروع کر دی ہے ملزموں کو 11 مئی 2017 کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔