نیب ملتان نے کرپشن کیخلاف آگاہی مہم تیز کر دی

نیب ملتان نے کرپشن کیخلاف آگاہی مہم تیز کر دی

ملتان (خبرنگار خصوصی) نیب ملتان نے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خلاف اپنی آگاہی مہم کو مزیدتیزکر دیا ہے اس سلسلے میں نیب ملتان نے سکولز کالجز اور یونیورسٹیز میں کرپشن کے برے اثرات کی آگاہی دلانے کے حوالے سے کریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز قائم کی ہیں تاکہ طالب علم جو کہ قوم کا اصل سرمایہ ہیں اور جنہوں نے کل ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے وہ مستقبل میں احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں اسی حوالے سے نیب ملتان کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں خانیوال ضلع سے متعلقہ 15 کالجز کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں شریک طلباءو طالبات کا تعلق گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج خانیوال گورنمنٹ ڈگری کالج میاں چنوں گورنمنٹ ڈگری کالج جہانیاں گورنمنٹ ڈگری کالج عبدالحکیم گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کبیروالہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتی جہانیاں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سرائے سدھو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین تلمبہ سے تھا ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان طارق محمود ندیم نے تقریب میں شرکت کی افتتاحی خطاب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف احمد ممتاز باجوہ نے مذکورہ سوسائٹیوں کے ممبران کو ان کے کردار بحوالہ کرپشن کے خاتمہ سے آگاہ کیا اسی سلسلے میں پروفیسر شیخ محمد یوسف نے بھی خطاب کیا۔