مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیراہتمام مشعل بردار ریلی کا انعقاد

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیراہتمام مشعل بردار ریلی کا انعقاد

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع ملتان کے زیراہتمام بسلسلہ یوم تکبیر ایک مشعل بردار ریلی ضلعی صدر یوتھ ونگ طارق امیرعباسی کی رہائش گاہ سے نکالی گئی۔ اس موقع پر طارق امیرعباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر وطن عزیز کا یوم دفاع ہے کہ جس دن میاں نوازشریف نے اپنی جرا¿ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔