سینئر ڈاکٹرکیخلاف انتقامی کارروائی کی بھرپور مزاحمت کی جائیگی: پی ایم اے

سینئر ڈاکٹرکیخلاف انتقامی کارروائی کی بھرپور مزاحمت کی جائیگی: پی ایم اے

ملتان(وقائع نگار خصوصی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر نشتر میڈیکل کالج انتظامیہ نے نشتر بوائز ہاسٹل میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کے معاملہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد کسی ڈاکٹر کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی تو پی ایم اے ملتان بھرپور مزاحمت کرے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مسعود الرﺅ ف ہراج جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کاشف چشتی ڈاکٹر سہیل ارشد اور ڈاکٹر شکیب فیض کاکہنا تھا کہ نشتر ہسپال و کالج میں سینئر اور جونیئر ڈاکٹرز میں احترام کا رشتہ موجود ہے اور رہے گا اگر جونیئر ڈاکٹروں کو سینئر ڈاکٹروں سے شکایت ہے تو وہ مل بیٹھ کر اس کا حق نکالیں اور نشتر میڈیکل کالج جیسے عظیم تعلیمی ادارے کے حالات خراب نہ کریں اجلاس میں پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر شاہد راﺅ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے بے جا تنقید کی بھی مذمت کی گئی اجلاس میں ڈاکٹر عمران رفیق ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ڈاکٹر نصرت بزدار کے علاوہ دیگرڈاکٹروں نے شرکت کی۔
پی ایم اے