سانحہ ڈسکہ کے خلاف ملتان میں تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے

سانحہ ڈسکہ کے خلاف ملتان میں تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے

ملتان ( نامہ نگار خصوصی ) پاکستان تحریک اصناف کے زیر اہتمام گزشتہ روز سانحہ ڈسکہ کے خلاف شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے چوک نواں شہر پر حسن خان علیزئی اور چونگی نمبر 6 پر بیرسٹر وسیم خان بادوزئی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ میں تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ چو نواں شہر پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوءحسن خان علیزئی چوہدری نثار ، عرفان خان علیزئی محسن خان بلوچ ، اکرم رحمانی قربان فاطمہ ، نبیلہ بٹ ، غلام مصطفی چوہان ودیگر رہنماﺅں نے کہا کہ ڈسکہ میں پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں ڈسکہ میں بے گناہ کلاءکے قتل سے ثابت ہو گیا کہ پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکا ہے ، مظلوموں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ چونگی نمبر 6 پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے بیرسٹر وسیم خان بادوئی ، محمد عامر خان بادوزئی ، چوہدری آصف ، ذہین کنول محمد علی ، سجاد بھٹی ، میمونہ سلیم فہیم گیلانی ، علی حیدر ودیگر مقررین نے کہا کہ سانحہ ڈسکہ سے ثابت ہو گیا کہ پولیس وزیر اعلیٰ کے کنٹرول میں نہیں رہی ۔ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف موثر کارروائی کی جائے اور قاتل ایس ایچ او کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔