جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ، گورنر

جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے ، گورنر

ملتان(سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے گزشتہ روز سرکٹ ہاﺅس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر بلال بٹ اور جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کےلئے گورنر ہاﺅس لاہور کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں مسلم لیگی کارکن جماعت کا سرمایہ ہیں اور انہیں جائز مقام اور حکومتی مشینری میں مناسب جگہ فراہم کی جائے گی ۔کارکن عوامی خدمت کا جذبہ لیکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ دریں اثناءگورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے نعروں سے نہیں عمی طور پر اقدامات کئے جائیں گے اور تعلیم و صحت کے منصوبوں کے فروغ کے لئے اقدامات کو یقیناً بنایا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شاہد لودھی کی قیادت میں این ایف سی آئی ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر کالرو سے کی گئی ملاقات میں کیا ۔